اسحاق ڈار کو ن لیگ میں زیادہ اہمیت کیوں دی جاتی ہے؟ مفتاح اسماعیل پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کرواتے تھے، انہیں وزیر بننے کا بہت شوق تھا ، نواز شریف کی بیٹی کاسسر ہونےکی وجہ سےاسحاق ڈار کی زیادہ اہمیت رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار دعویٰ کرتے تھے دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جس طریقے سے ہٹایا گیا اس پر پارٹی سے شکوہ ہے ،وزارت خزانہ سےہٹانے کےبعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پارٹی میں کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close