عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے رجوع کیا ہے۔

ان کے خلاف سات ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوسکی، وزارت داخلہ کا جواب ملتے ہی مقدمہ خارج کرنے کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close