پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں میچ پڑ گیا

لاہور (پی این آئی) ایک طرف وفاق میں شیر و شکر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی صوبہ پنجاب میں قیادت باہم دست و گریباں ہو رہی ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضی نے اتحادی جماعت ن لیگ پر چڑھائی کر دی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کو شریف خاندان کے باہر سے وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کا امیدوار ہی نہیں ملتا، شریف ہوں یا عمران خان، ان کی اولادیں ملک سے باہر ہیں، یہ حکومت میں ہوں تو ٹھیک ورنہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا ن لیگ کی غلطی تھی، حمزہ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے پر کوئی احتجاج تک نہیں ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close