عمران خان کا اعظم سواتی سے ٹیلیفونک رابطہ ، شاباش کیسے دی؟

لاہور (آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی سے ٹیلیفونک رابطہ ،رہائی ملنے پر مبارکباد،خیریت دریافت کی۔منگل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اعظم سواتی کو رہائی ملنے پر مبارکبادپیش کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے مشکل وقت میں ثابت قدمی دکھائی ہے، آپ کے حوصلے اور جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جس پر اعظم سواتی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور ملک کے لئے ہر مشکل میں آگے کھڑے ہونے کو تیار ہوں۔ عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کو زمان پارک میں ملاقات کی بھی دعوت دی ۔یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے متنازعہ ٹویٹ کرنے پر ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close