لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانا پارٹی کیلئے اچھا شگون ہے، بینظیر بھٹو کی طرح مریم نواز بھی اپنے والدکی جانشین بنیں گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے کم ترین عرصے میں بے انتہاء مشکلات اور سختیاں برداشت کیں۔
بے گناہ دو مرتبہ جیل کاٹی پھر عدالت سے باعزت بری ہوئیں۔مریم نواز کو پارلیمنٹ میں پہنچنے سے پہلے ہی نااہل کردیا گیا ۔جو لوگ مریم نواز کا راستہ روکنا چاہتے تھے آج کا دن انکے لئے شرمندگی کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز موجودہ عشرے کی سب سے مضبوط اور طاقتور پاکستانی خاتون لیڈر بن کر سامنے آئی ہیں ۔مریم نواز نے یہ عزت اپنی محنت سے کمائی ہے۔جو لوگ نوازشریف سے خوفزدہ تھے آج وہ مریم نواز کی مقبولیت سے بھی خوفزدہ ہیں۔پاکستانی خواتین کی ایک بڑی تعداد مریم نواز کی جدوجہد سے متاثر ہیں ۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے مریم نواز نے ہر طبقے کیلئے آواز اٹھائی یہی انکی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔آنے والا دور مریم نواز کا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں