پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا شخص کون نکلا؟ گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو خفیہ اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

دھشت گرد نے گزشتہ دونوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھی، دہشت گرد نے ویڈیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے دہشت گرد کی تلاش شروع کی اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close