سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے جاوید چوہدری کے انکشافات کی تردید کر دی

کراچی(پی این آئی) سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری کی جانب سے جنرل (ر)باجوہ سے منسوب باتوں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ سینئر صحافی کی جانب سے میرے بارے میں دئیے گئے بیان کی تردید کرتاہوں، میری ایسی کوئی بات جنرل (ر)باجوہ سے نہیں ہوئی اور میں نے کبھی عمران خان کی حکومت کے حوالے سے یہ بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ میں کبھی بھی ڈاکٹر خالد مقبول کو جنرل باجوہ کے پاس لے کر نہیں گیا اور خالد مقبول نے کبھی سندھ میں گورنرشپ کی بات جنرل باجوہ سے نہیں کی۔فروغ نسیم نے کہاکہ میں نے صرف پوچھا تھا کہ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک پر کیا کرنا چاہیے جس پر جنرل باجوہ نے ہمیں خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close