انا للہ وانا الیہ راجعون، نامور نیوز کاسٹر اور خاتون اینکر کا انتقال ہوگیا

کراچی (پی این آئی) انا للہ وانا الیہ راجعون، نامور نیوز کاسٹر اور خاتون اینکر کا انتقال ہوگیا۔۔ معروف نیوز کاسٹر اور پروگرام ہوسٹ مشعل بخاری انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے مطابق وہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

ایک خاتون نیوز اینکر کے مطابق مشعل بخاری گلے کے کینسر کا علاج کروا رہی تھیں۔سنہ 1984 میں کراچی میں پیدا ہونے والی مشعل بخاری نے ایکسپریس نیوز، 92 نیوز، آپ نیوز اور نیو نیوز میں خدمات سرانجام دیں۔ وہ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کا بھی حصہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close