پی ٹی آئی آئندہ اقتدار میں آئی تو آئی ایم ایف جائیں گے یا نہیں؟ فواد چوہدری نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑےگا۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 کے بجائے 9 جنوری کو اس لیے بلایا گیا ہےکہ اعتماد کا ووٹ لےکر عدالت جائیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینےکے بعد اسمبلی توڑنےکا مرحلہ آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑےگا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا اور اسی روز لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے معاملے پرکیس کی سماعت بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close