عمران خان کی لیک ہونیوالی ویڈیوز میں خواجہ سرا ریمل علی کا نام آنے پر ریمل علی کا ردِعمل آگیا

ریاض(پی این آئی )خوجہ سرا ء رمل علی نے مکہ مکرمہ سے اپنے بارے میں جاری مبینہ ویڈیو سکینڈل کی افواہوں پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کردار کشی کی جا رہی ہے ، میرے بارے میں جتنی بھی خبریں ہیں وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

رمل علی کا کہنا ہے کہ میں اس وقت عمرے کیلئے مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور مجھے میرے جاننے والوں نے پاکستان سے کال کی ہے کہ اینکر پرسن مبشر لقمان نے خبر دی ہے کہ میری کوئی نازیبا ویڈیو ہے، کوئی سکینڈل ہے ، یہ بالکل جھوٹ ہے اور میری کردار کشی کی جا رہی ہے ۔ جس کے جواب میں مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں جواب دیتے ہو ئے کہا کہ میں نے رمل کی کردار کشی نہیں کی بلکہ میں نے تو صرف یہ بتایا کہ کن کن لوگوں کا نام لیا جا رہا ہے ، دوسری بات رمل علی کا ذکر تو ریحام خان نے خود اپنی کتاب میں کیا ہے ، اس وقت انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close