ہاتھ ہولا رکھیں، عمران خان کو اہم پیغام پہنچا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما محمود زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنی پالیسی تبدیل اور ہاتھ ہلکا رکھنا پڑے گا۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی تھی کہ جیسے ہی جنرل باجوہ جائیں گے تو وہ تمام لوگ جن پر یہ انگلیاں اٹھا رہے تھے وہ سب تبدیل ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔

اب ظاہرہے تحریک انصاف کی پریشانی تو بڑھے گی۔تحریک انصاف کو اپنی سٹریٹجی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ان کو چاہئیے کہ تھوڑا سا ہاتھ ہلکا رکھیں۔یہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔اگر یہ جنرل باجوہ پر الزامات لگائیںگے تو آرمی کی لیڈر شپ اسے سنجیدگی سے لے گی۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے لیے دس ہزار ووٹ لینا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ہو سکتا ہے کہ ان کو احساس ہو گیا ہو کہ متحد ہونے سے ہی فائدہ ہے۔قبل ازیں ایک بیان میں میاں نواز شریف 40 سال سے ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں،ان کے دور حکومتوں میں ملک نے بڑی ترقی کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کو گرایا گیاتھا،پانامہ میں جب سب کچھ کلیئر ہوگیا تھا تو کوئی نا کوئی جوازبناکر میاں صاحب کو سزا دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت گرنے سے پہلے ہی ہمارے کارکنان پر کیس بنائے گئے،خان صاحب نے جب دیکھا کہ اب وہ گھر جارہے ہیں تو ان کی کوشش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم نہ بنیں،ہم نے ایک اصولی فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو خان سے بچانا ہے۔محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہیں،نواز شریف کی حکومت میں کراچی میں امن بحال ہوا،ہم ملک کومسائل سے نکالنے کے کوشش جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close