سپیکر سبطین خان کا دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے،اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،قانونی مسائل کے حل کے بعد یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے، عمران خان جب کہیں گے دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے تاہم جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close