کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزيد 200 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہو گیا ہے اور چند دن میں ایک کلو آٹا 130 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں