جیت کر دکھائیں گے، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو انتخابات سے کوئی خطرہ نہيں، بھرپور تیاری ہے، جیت کر دکھائيں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال چار مہینے آپ نے الیکشن نہیں ہونے دیئے، ہماری حکومت کو تو 8 مہینے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوتے ہی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کردار صرف الیکشن کروانا ہے،

الیکشن نہیں کرواسکتے تو چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائيں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close