ایم کیو ایم کو ایک اور تاریخ دے دی گئی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
سابق صدر نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سے تین دن میں معاملہ حل کر لیا جائے گا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، امید ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا۔ اُدھر ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں فوری ممکن نہیں، ان میں 4 ماہ لگیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close