ادویات کے بحران کا امکان ختم، وجہ کیا بنی؟

لاہور( آئی این پی)ادویات کیلئے خام مال درآمد پراسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی گئی ہے جو ادویات کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات، آلات سرجری کی درآمدات پر خاص زور دیا ہے، امپورٹرز کو درآمدات کیلئے ٹرانزیکشنز کے لئے اپنے بینکس سے رابطے کی ہدایت کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جولائی 2022 کے پیشگی منظوری لازم قرار دینے والے سرکلر واپس لے لیے گئے ہیں اور 27 دسمبر 2022 کو بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں