جو کرنا ہے کر لیں، ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، مونس الہیٰ کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے رہنما مونس الہی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوکرنا ہے کر لیں ،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا صاحب یہ وہی کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے،

جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے۔واضح رہے کہ و فاقی تحقیقاتی ادارے نے مونس الہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close