کیا عمران خان کے بچے میانوالی میں کھیتی باڑی کر رہے ہیں؟ یا نان بائی کی دکان کھول رکھی ہے؟ عمران خان سے سوال

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں تھے محض کٹھ پتلی تھے۔ اب ان کے پاس صرف شیخ رشید ہی رہ گیا ہے جس کا کام کرائے کے مسخرے جیسا ہے تاہم اب دونوں کا کام صرف چولیں مارنے کا رہ گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے بچے میانوالی میں کھیتی باڑی کر رہے ہیں یا نان بائی کی دکان کھول رکھی ہے؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ایک ایسے وزیراعظم تھے جو برطانیہ اور امریکہ سفارتی استثناء حاصل کرکے جاتے تھے۔ یہی حال بھارتی وزیراعظم مودی کا تھا کہ وہ بھی سفارتی استثناء کی پناہ میں امریکہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کا مکمل حق ادا کیا۔ انہوں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے اور عالمی سطح پر کوئی ملک پاکستان کا دوست نہ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close