حکومت پی ٹی آئی کے رہنماوں کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے، قاسم سوری کی پیشنگوئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ حکومت پارٹی رہنماوں کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔پیر کو اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قاسم سوری نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی رہنماوں کو جیلوں میں رکھنا چاہتی ہے، اب حکومت اعظم سواتی کی رہائی میں سستی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی جانب جارہا ہے لیکن حکومت کو صرف اپنی چوری چھپانے کی پڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ اہل خانہ کے سامنے زیادتی کی گئی، ان پر 48 سیزائد مقدمات درج کیے گئے اور 36 دن ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرکے عوام کو خاموش کرنا چاہا۔اس موقع پر علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی عدالت عالیہ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار صرف انتخابات کرواناہے، انتخابات نہیں ہوتے تو چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دے دینا چاہیے، وہ توہینِ عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close