واشنگٹن، پاکستانی سفارت خانے کی ملکیتی عمارت کی خریداری کے لیے بولی کتنے لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی؟

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت عمارت کی خریداری کے لیے بولی 68لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔امریکا میں نجی کمپنی کے مالک شہال خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعوی کیا کہ عمارت خریدنے کے لیے انہوں نے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے۔

شہال خان کے مطابق پاکستانی حکومت کو ڈرافٹ کانٹریکٹ بھیج دیا ہے، اب بڈنگ پراسیس مکمل ہوجانا چاہیے۔شہال خان کا کہنا تھا کہ عمارت خریدنیکی وجہ اس کی تاریخی حیثیت ہے، عمارت کی مرمت کے بعد وہاں انسٹیٹیوٹ بنانیکا ارادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close