لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہی نہیں بلایا گیا، ہم کیسے سمجھے کہ یہ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجود حکومت کے پاس سیاسی، معاشی اور انتظامی پالیسی موجود نہیں، اس وقت پر بہت بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کہا آپ سوشل میڈیا پر پابندیاں لگا کر سوچتے ہیں معیشت ٹھیک ہو گئی، الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہو رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ملکی معیشت پر کل وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی معیشت سنبھلے اور یہ پھلے پھولے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی میں سارے لوٹوں کو ایم کیو ایم میں جمع کیا جارہاہے، اگر آپ ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنا چاہ رہے ہیں تو کراچی میں اس سے تشدد بڑھے گا۔ کراچی کے لوگ ان کو مسترد کر دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنا کراچی کے امن کیلئے شہادتیں دینے والوں سے غداری ہوگی ۔ کہا کراچی میں یہ تمام معاملات پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں