عمران خان کو 4گولیاں نہیں لگیں، فرانزک رپورٹ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں فرانزک رپورٹ بارے تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملہ میں عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، عمران کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نوید کی 30 بور کی پستول سے 12 گولیاں فائر ہوئیں، دو گولیاں کنٹینر کی طرف سے ایس ایم جی رائفل سے فائر ہوئیں، ایک گولی مبینہ طور پر معظم اور باقی دوسرے افراد کو لگیں، ٹوٹل 14 گولیاں فائر ہوئیں۔سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرگلزاراحمد نے کہا کہ رپورٹ میں مکمل گولی کا ذکر نہیں، تین اطراف سیفائرنگ نہیں ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی سنائپر نہیں تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق معظم کو پیچھے سے کنٹینر کی طرف سے گولی لگی۔پروگرام میں رپورٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق مسعود ملک نے کہا کہ عمران خان تسلسل سے ہر معاملے پر غلط بیانی کرتے ہیں، جب جی چاہتا ہے عمران خان گولیوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، کسی کے جلسے میں بھی فائر ہونا بالکل ٹھیک نہیں، مریم نواز سمیت لیڈران پر فائر ہوئے جو مناسب نہیں۔

مشیرداخلہ پنجاب عمر چیمہ نے بتایا کہ عمران خان کے گارڈ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے کسی گارڈ نے فائر نہیں کیا، شوٹر 3 تھے، یہ چیزاسٹیبلش ہو گئی ہے، جے آئی ٹی عدالت میں چالان کے ساتھ رپورٹ جمع کرائے گی، یہ کنفرم ہے تین شوٹر تھے۔عمر چیمہ نے مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا آپ کس رپورٹ کی بات کر رہے ہیں، جب تک جے آئی ٹی رپورٹ جمع نہ کرا دے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، جو آپ کے پاس رپورٹ ہے وہ فائنل نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close