لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی کااہم بیان آگیا۔۔۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہاہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔
عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے،اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی توڑیں گے ۔ سپیکر کاکہناتھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ، ہمارے ایم پی ایز کوکوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں