مونس الٰہی بھی ڈٹ گئے، عمران خان کا ساتھ دینے سے متعلق دبنگ اعلان

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی ملازمین کی ایف آئی اے طلبی پر رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کرلو جو ہوتا ہے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ رانا صاحب یہ وہ کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کردیا ہے ،جب پنجاب میں اپوزیشن میں تھے تب بھی پی ڈی ایم سے نہیں ڈرے ،کرلو جو ہوتا ہے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close