پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔
پی ٹی آئی کے اراکین دیگر پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان نے محسنوں پر خودکش حملہ کیا۔عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ، ججز اور سیاستدانوں کسی کو نہیں چھوڑا۔پی ٹی آئی کے کے چئیرمین نے 2018ء میں سبز باغ دکھائے تھے۔ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کی سوچ پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا مگر ریاست مدینہ والے کام وہ نہ کر سکے یہ کام علماء ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دو روز قبل واٹس ایپ پر مجھے تھریٹ الرٹ سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا اپنی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کریں۔ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ نے ابھی نیت سے مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا ہو۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عطا الرحمان سے ملاقات کی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسیٰ زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔ ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔ خیال رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 29 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں