اسلام آباد(پی این آئی)اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عمران خان کو کس نے کہا؟2022 میں کیا کچھ ہوتا رہا ؟ سینئر صحافی حامد میر نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں میزبان نسیم زہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہمیڈیا 2022 میں بھی آزاد نہیں تھا اور اب بھی آزاد نہیں ہے،بہت ساری چیزیں چھپائی جاتی رہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بہت کچھ بتانے کو ہے،آپ لوگ پوچھ لیتے ہیں لیکن میں پھنس جاتا ہوں۔
خان کی آڈیوز آئی ہیں تو اب سب کی آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج معیشت اور دہشتگردی کا ہے،ٹیکنو کریٹ حکومت یہ مسئلے حل نہیں کرسکتی ،جمہوری حکومتیں ہی یہ مسئلہ حل کرسکتی ہیں ،تمام سٹیک ہولڈرز کو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کوئی حل نکالنا چاہئے،پہلے بھی ایسا ہوا ہے۔ حامد میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اختلاف نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنو کریٹ حکومت نہیں آنی چاہئے،
جماعتوں کا یہی خیال ہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ۔کوئی بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ضروری نہیں ۔اس کا متبادل موجود ہے۔ٹیکنو کریٹ حکومتوں میں وہی آتے ہیں جو آئی ایم ایف میں نوکری کرچکے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری تاریخ اس سے بھرے پڑے ہیں،ٹیکنوکریٹ حکومتوں کی بات کرنے والے اپنے مفادات کی سوچتے ہیں پاکستان کی نہیں ۔جو ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات کرے اسے گرفتار کرلینا چاہئے،یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے،شبر زیدی جیسے لوگوں سے تفتیش کرنی چاہئے ،اس سوچ کے پیچھے کون ہے؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں