کراچی (پی این آئی ) قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان کیس میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل کے وکلا نے عدالت میں استدعا پیش کی کہ سرجانی ٹان، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں درج مقدمات میں شہباز گل کو گرفتار ہونے سے روکا جائے۔ وکلا نے موقف پیش کیا کہ
شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل کو کراچی میں درج تین مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو بارہ جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں