اہم سیاسی جماعت کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)ایم ڈبلیوایم کی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں ایم ڈبلیو ایم نے صوبائی حکومت کیساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ عوام کو دھوکا دینے والے لوگوں کو عوام آئندہ الیکشن میں بری طرح شکست دیں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں علامہ جہانیز جعفری، علامہ ارشاد حسین، علامہ نذر علی،

تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین ودیگر نے صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تحصیل چیئرمین پارا چنار علامہ مزمل حسین کو فنڈز نہ دینے اور دیگر ناانصافیوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ تحصیل چیئرمین نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے باوجودہ وہ بہترین طریقے سے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کیساتھ اتحاد ختم کرنے کی وجہ ہمارے مسائل کے حل پر توجہ نہ دینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close