خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی ایم این اے کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ناصر موسیٰ زئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے منتخب ایم این ے ناصر موسٰی زئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کی جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان سے ملاقات ہوئی،

مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسٰی زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close