نوبیاہتا دلہن کی کمرے سے لاش بر آمد جبکہ شوہر کس حالت میں تھا؟ کہرام مچ گیا

مانسہرہ(پی این آئی)نوبیاہتا دلہن کی کمرے سے لاش بر آمد جبکہ شوہر کس حالت میں تھا؟ کہرام مچ گیا۔۔ مانسہرہ کے علاقہ سفیدہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے خاتون جاں بحق ہو گئی، شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ سفیدہ کہو میرا میں کمرے میں گیس بھر جانے سے نوبیاہتی دلہن مسماۃ (ص) جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے شوہر محمد الیاس کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد الیاس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close