عمران خان نے اپنے ایک اور بیان سے یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے ایک اور بیان سے یوٹرن لےلیا۔لاہور میں صحافیوں سےگفتگو میں عمران خان چیف الیکشن کمشنرکی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق اپنے بیان سے مُکرگئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی، کبھی ایسانہ کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کوبطور رشوت بڑا عہدہ دیا گیا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر جنرل (ر) باجوہ کے حکم پر ہرکام کرتا تھا۔یاد رہےکہ عمران خان نے 8 جولائی کو خوشاب جلسے میں چیف الیکشن کمشنرکی اہلیہ کی پوسٹنگ پربات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو ایسا عہدہ دیا گیا ہے جس میں بہت پیسا بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close