جنرل باجوہ نے آخری ملاقات میں پوچھا آپ پلے بوائے ہیں تو عمران خان نے کیا جواب دیا؟ خود ہی بتا دیا

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہےآخری ملاقات میں جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے “پلے بوائے “کہا تو میں نے اس بات کی تصدیق کی ۔

لاہور میں صحافیوں نے عمران خان سے ملاقات کی اس دوران وہاں موجود صحافی حید ر شیرازی نے بتا یا کہ ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ “جنرل(ر) باجوہ نےآخری ملاقات میں کہاآپ پلےبوائےہیں، میں نےجواب دیاہاں میں پلےبوائےرہاہوں,قمرباجوہ کمرپرچھراگھونپ رہاتھااورہمدردی بھی کررہاتھاہمارے3اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتمادکےووٹ کےلئےاسٹیبلشمنٹ نےنیوٹرل رہنےکاکہا۔حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکہ میں ہائر کیا،ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا،حسین حقانی میرے خلاف کمپیئن اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے جنرل باجوہ ہمارے پیسے ہی ہمارے خلاف استعمال کرتا رہا،امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close