پی آئی اے کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)پی آئی اے کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان۔۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )پر یورپ میں عائد پابندی ختم ہو نے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین سیفٹی ایجنسی 7مارچ سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close