فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے کہاہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ ، اسرائیل اور بھارتیوں سے پیسے لئے ، پوچھنے پر کہتے تھے پیسے نہیں لئے لیکن سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں ،ایف آئی اے جو کہا عمران خان نے ہاں کردی ، عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کریں ،آپ فارن فنڈنگ سمیت تمام چیزوں کا حساب دیں گے ۔

 

 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان محسن کش انسان ہیں ،عمران خان نے سب کو دھوکا دیا،کیا اب کوئی اعتبار کرے گا؟اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی تو عمران خان نے برا بھلا کہناشروع کردیا،جن بیساکھیوں پر2018 میں الیکشن لڑا،کیاوہ اب ان پر اعتبار کریں گے؟ عمران خان نے اپنی کرسی استعمال کرکے لوگوں کو حراست میں لیا،ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمے بنائے گئے ،عمران خان نے جب لوگوں پر کیسز بنائے اس وقت ایک بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا، اب وعدہ معاف گواہوں کی لمبی لائن ہے ۔ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان کی 4 سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،عمران نیازی کے 4 سال نے ملک کو برباد کردیا،عوام عمران خان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں ، جہانگیر ترین نے عمران خان کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، جہانگیر ترین کے جہاز میں آزادامیدوار لاکر عمران خان کو دیئے گئے۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ گھڑی چند کروڑ میں خرید کر50 کروڑ کی بیچ دی ،ایک حکمران نے تحفہ دیا، یہ کسی کی ذات کیلئے نہیں، ملک کیلئے تحفہ تھا،عمران خان!آپ کو شکست فاش ہو گی،اگر یہ وزیراعظم نہ ہوتا تو کیا 12 ملین ڈالر کا تحفہ اسے ملتا؟اڑھائی ارب کی گھڑی 50 کروڑ میں بیچ دی ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جوآڈیولیکس آئیں، کیاریاست مدینہ کے سیاستدان ایسی بات کرتے ہیں؟مذہب کی بات کرکے کچھ لوگوں کے دل تو شاید جیت لو پر اللہ سے کیسے بچو گے؟انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں استعفے دیئے، جب سپیکر نے بلایاتو آئے نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close