اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دینگے، فواد چوہدری کی شہباز شریف پر شدید تنقید

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے نہیں عوام کے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ وہ کپڑے بیچ کر آٹا سستا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب آ کر پتہ چلا کہ شہباز شریف عوام کے کپڑوں کا کہہ رہے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ مزید 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close