لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔ہفتہ کو سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنان نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار نہیں مانی،
انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں