اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں ردو بدل کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کمی جبکہ پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 جنوری تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں رد و بدل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 30 روپے فی لیٹر سے 32.50 روپے ہوگئی،
پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے مٹی کے تیل پر لیوی میں 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیولپمنٹ لیوی 13.10 روپے سے کم ہوکر 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی، لائٹ ڈیزل پر بھی ڈیولپمنٹ لیوی 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 16.29 روپے سے کم ہو کر 8.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں