سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کتنے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا، شہید سپاہی محمد وسیم کا تعلق خیرپور سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close