کراچی(پی این آئی)سینئر پاکستانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صرف کراچی نہیں پورے پاکستان میں مائنس عمران فارمولے پر کام ہو رہا ہے۔تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی اور بینظیر شاہ نے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں عمران خان کی پوزیشن سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول سیاسی لیڈر ہیں انہیں صرف الیکشن میں ہی ہرایا جا سکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو روکنے کے لیے کراچی میں اپنی پارٹی لانا چاہتی ہے اور ایم کیوا یم کے دھڑوں کوا کٹھا کرکے مائنس الطاف والا فارمولا اپلائی ہو رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور سیاسی جماعت کو سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے، تحریک انصاف پچھلے آٹھ مہینوں سے سڑکوں پر ہے، 2023 الیکشن کا سال ہے، پی ٹی آئی سڑکوں پر ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔سینئر تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا تھا پی ڈی ایم کے لیے کل تک جو پارلیمنٹ حرام تھی اقتدار ملتے ہی حلال ہوگئی ہے، پارلیمنٹ ایک ایلیٹ کلب ہے جہاں صرف ذاتی مفادات پورے کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں