عمران خان نے سندھ میں حکومت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی ، سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہو گی ۔سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنوں سے لاہور میں ملاقات کی۔

گفتگو میں کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں شکست نہیں مانی ، اللہ نے انسان کو کسی مقصد کیلئے پیدا کیا ہے ، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں باگ ڈور سونپی گئی وہ معیشت نہیں سنبھال سکتے ، ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں