پی ٹی آئی نے اپنے ہی رکن اسمبلی کو نااہل کروانے کیلئے ریفرنس بھجوا دیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی دائر درخواستوں پر در گزر کرنے کی بجائے ایکشن لے ، لوٹا بننے والے ارکان کا مستقبل صرف نا اہلی ہے ،پارٹی سے غداری کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں عوام کی جانب سے کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کو خریدنے والے چند ٹکوں کے سوا کچھ نہیں حاصل کر سکیں گے ، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں زربابا اور چالیس چاروں کے خاف متحد ہے ، ضمیر کا سودا کرنے والے کسی صورت واپس نہیں لئے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close