کراچی(پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آصف زرداری سے بی اے پی کے رہنماؤں کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔
آصف زرداری سے ملاقات کرنے والے اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی ،سلیم کھوسہ اور عارف محمد حسنی شامل تھے۔حاجی ملک شاہ گورگیج،میر اصغر ریند،میر فائق جمالی،آغا شکیل درانی،سردار زادہ فیصل جمالی،عبید گورگیج اور میر ولی محمد نے پی پی میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا شمولیت تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک بھی موجود تھے ۔آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے۔بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا ،بلوچستان کے لیے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں