فواد چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری نے فواد چوہدری کو اپنے ضلع اور گھر کی خبر لینے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ممکن نہیں تھا، عدالتی فیصلے کا احترام ہے، عدالت میں وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن اسلام آباد میں قائم کیے گئے ہیں،

ایک پولنگ اسٹیشن پرپولیس اور پولنگ اسٹاف سمیت 20سے25 افراد درکار ہیں۔طارق فضل چوہدری نھے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا،عدالتی فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر،ہمیں عدالتوں کا احترام ہے،سامان کی ترسیل اور سیکیورٹی فراہم کرنا ایک دن میں ممکن نہیں تھا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ آئندہ عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا،وفاقی حکومت نے یونین کونسل کی تعداد 125 کر دی گئی ہے ،نئی یونین کونسل کی حلقہ بندیاں ہونی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیایکٹ میں بھی تبدیلی کی جا چکی،بل صدر کیپاس ہے، 10 دن کے اندر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close