اقتدار کیلئے عمران خان نے جنرل باجوہ کے گھٹنےپکڑ لئے تھے ، عون چوہدری کا حیرت انگیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے عمران خان نے جنرل باجوہ کے گھٹنےپکڑ لئے تھے۔نجی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید انکشافکیا کہ وہ عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں اس لیے نہیں گئے کہ عمران خان نے میسیج کر کے کہا بشری بی بی نے خواب دیکھا ہے تم حلف برداری میں نہیں آسکتے۔ عون چوہدری نے کہا کہ شادی کے بعد

ایک ڈنر پر ان کے سامنے بشری بی بی نے جہانگیر ترین سے کہا وہ جادوگرنی نہیں ہیں۔عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی بشری بی بی سے شادی کے بعد ماحول یہ ہو گیا تھا کہ جو انہیں مرشد بنالے گا وہ گڈ بک میں آجائے گا، عمران خان کے ناپسندیدہ لوگ بھی بشری بی بی کی بیعت کرکے عمران کے قریب آ گئے۔عون چوہدری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، فرح گوگی اور احسن گجر کا بتایا تو عمران نے انہیں عہدے سے ہی ہٹا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close