اساتذہ کے مطالبات منظور، پانچ روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پانچ دن سے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد اساتذہ کی تنظیم کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا کوآرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ گریڈ 16 کے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ لاہور میں اساتذہ اپنی ملازمت کی مستقلی کے لیے گزشتہ کئی روز سے دھرنا دے کر احتجاج کر رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close