اسلام آباد، ووٹر پہنچ گئے، بلدیاتی الیکشن آج ہوں گے یا نہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیکورٹ کی جانب سے آج بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کے حکم کی وجہ سے بیشتر ووٹر پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے علاقے سیدپور گاؤں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ کے لیے پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے پر ووٹرز نے قطار میں کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں، حکومت نے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں