اسلام آباد کے ناکوں پر پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ناکوں پر پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے 1000 اہلکار اسلام آباد بلا لیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 25 مقامات پر لگائے گئے ناکوں پر ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر ای۔چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں، تمام چیک پوسٹس کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ دوران چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری پکار 15 پر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close