ساری عمر گزار دی آپ نے ایم کیو ایم کے ساتھ، اللہ جانے آپ تب غلط تھے یا اب، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کا فواد چوہدری کو جواب

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ مشرف دور میں فواد چوہدری نے سیاست میں قدم رکھا۔سارے غنڈے جمع کرکے ایم کیوایم بنانے کے فواد چوہدری کے بیان پر متحدہ کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ مشرف دور میں فواد چوہدری نے سیاست میں قدم رکھا۔

ق لیگ کی حکومت تھی اور ایم کیو ایم آپ کی اتحادی تھی۔حیدر عباس رضوی نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھر آپ پیپلز پارٹی میں آگئے، تب بھی ایم کیو ایم اتحادی تھی۔ پھر آپ پی ٹی آئی میں آگئے ایک واری فیر ایم کیو ایم اتحادی تھی۔حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ آپ کا تو ایم کیو ایم سے جنم جنم کا رشتہ ہے۔ ساری عمر گزار دی آپ نے ایم کیو ایم کے ساتھ! اللہ جانے آپ تب غلط تھے یا اب۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close