بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی سمیت 8 رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی(آئی این پی)بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سمیت تین اہم سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کی اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاس کراچی میں ملاقات کی اور ان کی مفاہمتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال میں کردار کو سراہا۔

ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرف رند نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close