عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ 2017 میں قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی لیکن اب آڈيو، وڈيو سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگيا ہوگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے۔عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ یہ شخص منافق ہے اس کے دو چہرے ہیں، ایک چہرہ اسلامک ٹچ والا اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داؤپرلگاہے۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو بھارت اوراسرائیل فنڈنگ کرتا ہے، سپریم کورٹ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگائے۔گلالئی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر اپنے کونسلروں کے ذریعے حملہ کرایا، اسپتال سے ہمارے کروڑوں روپے کے میڈیکل آلات لیکر چلے گئے، ڈی پی او نے بھی تعاون سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سری لنکابن گیا ہے، صوبے کو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا، دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور پی ٹی آئی دہشتگردی کو سپورٹ کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close